اپوزیشن ارکان نے استعفے دیے تو ان کے فارورڈ بلاک بنیں گے، وزیراعظم


چکوال: وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں سے متعلق بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن ارکان نے استعفےدیے توان میں فارورڈ بلاک بن جائے گا۔

چکوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سے لکھوالیں یہ استعفے دیں گے تو ان کے فارورڈ بلاک بنیں گے۔ ان کے لوگوں کو بھی پتہ ہے کہ قیادت لوٹ مار بچانے کے لیے یہ سب کچھ کررہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ چوری یہ کریں اور قربانی ان کےارکان کیوں دیں؟ الیکشن میں کروڑوں خرچ کرنے والے ان کے کہنے پر استعفےکیوں دیں گے؟

مزید پڑھیں: اپوزیشن والے چوری بچانے کیلئے فوجی قیادت کو ٹارگٹ کررہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فضل الرحمان 12ویں کھلاڑی ہیں، ان کے کہنے پرکون استعفیٰ دے گا؟ فضل الرحمان کے پاس اربوں کی پراپرٹی ہے اور آمدن کا پتہ نہیں ہے

وزیراعظم نے کہا کہ ساری قوم جانتی ہے کہ 30 سال سے یہ ملک پر ظلم کرتے رہے ہیں۔ جس طرح ان کی اولادیں رہتی ہیں ویسےشہزادے بھی نہیں رہتے ہیں۔ جس نے یہ سمجھا قوم بے وقوف ہے اس سے بڑا بے وقوف کوئی نہیں ہے۔ ۔ یہ لوگوں کو بے وقوف سمجھتے ہیں اور حقارت سے دیکھتے ہیں۔ انہیں مینارپاکستان پر پتہ چل گیا کہ لاہوری بے وقوف نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توانائی سے متعلق امور پر قوم سے جلد خطاب کروں گا۔ برصغیر میں سب سے مہنگی بجلی پاکستان میں ہے۔ بجلی بنانے اور بیچنےکی قیمت میں 3روپے کا فرق ہے۔ کوشش کررہے ہیں کہ عوام پر قیمتوں کا بوجھ نہ پڑے۔


متعلقہ خبریں