پنجگور میں فٹبال گراؤنڈ کے قریب دھماکہ: 2 افراد جاں بحق، 8 زخمی


پنجگور:  بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فٹبال گراؤنڈ کے قریب ہونے والے دھماکے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 8  زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آفتاب کلب کے گراؤنڈ میں جشن عیسیؑ کے سلسلے میں فٹبال میچ کے ختم ہونے کے فورا بعد زور دار دھماک ہوا جس سے 2 افراد جابحق اور8 زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ میں رحیم جان اور حسن جان نامی افراد جان بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے ہیں ۔ جان بحق ہونے اولے افرد کا تعلق پنجگور کے علاقے بونستان سے تھا، دھماکے کے وقت لوگ بڑی تعداد فٹبال میچ دیکھ رہے تھے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں دو گاڑیاں مکمل تباہ ہوگئیں جبکہ متعدد کو نقصان پہنچا۔ فوری طور پر دھماکہ کی نوعیت معلوم نہ ہوسکی۔

دھماکے کے بعد  پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گیرے میں لے لیا ھے۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔


متعلقہ خبریں