ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اندر تقسیم نظر آ رہی ہے، فواد چوہدری


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اندر تقسیم نظر آ رہی ہے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سکڑ کر صرف سندھ تک محدود ہو گئی ہے اور وہ وفاق کے نعروں سے دور ہوتی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین خاندان اپنی سیاست اپنی میراث میں منتقل کرنا چاہ رہے ہیں جبکہ پاکستان اقتدار کے جھولے جھولنے کا مرکز بنا ہوا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز نے ایک دن بھی کچن نہیں چلایا کیونکہ وہ اپنے ابو کے ساتھ رہتی تھیں لیکن وہ یک دن بھی کام کیے بغیر وزیر اعظم بننا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل بطور باکسر مریم نواز کے پیچھے کھڑے رہے اور مریم نواز کے نکلتے وقت شاہد خاقان ہاتھ باندھ کر کھڑے رہے۔ مریم نواز نے اپنے ابو کی چھینی ہوئی دولت پرعیش کی زندگی گزاری۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز کی خواہشات دیکھیں کہ وہ وزیر اعظم بنناچاہتی ہیں۔ چینی کا کاروبار 45 فیصد زرداری اور شریف خاندان کا ہے اور اگر بلاول بھٹو کو لانگ مارچ کرنا ہے تو وہ سندھ حکومت کے خلاف کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت کی لابی نے نواز شریف کو قابو کیا جبکہ ملک حالت جنگ میں ہے اورآپ کی محبتیں ہی ختم نہیں ہو رہیں۔ اجمل قادری نے اسرائیل سے تعلقات کا کچا چٹھا کھول دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احمد فراز کے نظریات، فلسفے کا بدترین مخالف خود ان کا بیٹا ہے، مریم اورنگزیب

فواد چوہدری نے کہا کہ ہماارا نعرہ ہے پاکستان کوعزت دو، پاکستان کوعزت دو گے تو سب کی عزت ہو گی۔ اب اپوزیشن کی تحریک ختم ہو چکی ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے اندر تقسیم نظر آ رہی ہے جبکہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اپوزیشن کو مشکل سے نکلنے کا راستہ دے۔


متعلقہ خبریں