لاڑکانہ میں لگے سیاسی تھیٹر میں انوکھے واقعات ہوں گے، فردوس عاشق


سیالکوٹ: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لاڑکانہ میں لگنے والے سیاسی تھیٹر میں انوکھے واقعات ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ گڑھی خدا بخش میں آج سیاسی تھیٹر لگایا جا رہا ہے اور اپوزیشن ایک دوسرے کے مفادات کا تحفظ کرنے کیلئے یکجا ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چوروں کے ٹبر کے منفی بیانات کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے اور گڑھی خدا بخش میں ہونے والے اجتماع نے وزیراعظم کے بیان پر مہر لگا دی ہے اور آج کا اجتماع بھی عمران خان کے بیانیہ کی جیت ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے حزب اختلاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں میں رسوا ہونے کا اعزاز آپ کے پاس ہے۔ عمران خان کے چوروں کو این آر او نہ دینے کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اندر تقسیم نظر آ رہی ہے، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ بی بی شہید کے نظیریہ کے قاتل آج گڑھی خدا بخش میں ہیں اور آج بیٹی والد کی سیاست کو دفن اور بھٹو کو زندہ کرنے گئی ہے جبکہ سندھی آج بھوک اور محرومیوں کا شکار ہیں۔


متعلقہ خبریں