آئی سی سی: دہائی کی بہترین ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان

icc

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس دہائی میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی بہترین ٹیموں کا اعلان کر دیا۔

تینوں فارمیٹس کی ٹیموں میں ایک بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوا جب کہ بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی تینوں فارمیٹس میں جگہ بنانے والے واحد کھلاڑی ہیں۔

آئی سی سی  ٹیسٹ ٹیم آف دی ڈکیڈ میں الیسٹر کک، ڈیوڈ وارنر، کین ولیمسن، ویرات کوہلی (کپتان)، اسٹیو اسمتھ، کمار سنگاکارا، بین اسٹوکس، روی ایشون، ڈیل اسٹین، اسٹورٹ براڈ، اور جمیز اینڈرسن شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اس دہائی کی بہترین ون ڈے ٹیم میں روہت شرما، ڈیوڈ وارنر، ویرات کوہلی، اے بی ڈیویلئرز، شکیب الاحسن، مہندر سنگھ دھونی (کپتان)، بین اسٹوکس، مچل اسٹارک، ٹرینٹ بولٹ، عمران طاہر، اور لاستھ ملنگا شامل ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ڈکیڈ میں روہت شرما، کریس گیل، ایرون فنچ، ویرات کوہلی، اے بی ڈی ویلئرز، گلین میکس ویل، مہندر سنگھ دھونی (کپتان)، کیرن پولارڈ، راشد خان، جسپریت بمرا، لاستھ ملنگا شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں