یہ کرکٹ ٹیم چلانے والے لوگ ہیں، ملک چلانے والے نہیں: آصف زرداری


لاڑکانہ: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے آج کے دن کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہی کے دن بے نظیر بھٹو ہمیں چھوڑ کر چلی گئیں تھیں۔

آج ایک ہارا ہوا شخص ہم سے این آر اومانگ رہا ہے، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق گڑھی خدا بخش میں بے نظیر بھٹو کی 13 ویں برسی پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ارباب اقتدار پر کڑی نکتہ چینی کی اور کہا کہ ملک چلانے والی سوچ ان کے پاس نہیں ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ کرکٹ ٹیم چلانے والے ہیں ملک چلانے والے لوگ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بینظیربھٹو کے فلسفے پرچلتے ہوئے ہم نے18 ویں ترمیم کی اورپختونوں کوشناخت دی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تمام لوگوں کو ساتھ ملا کرملک کو ترقی کی جانب گامزن کیا۔

پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاکہ ہمارے دور میں ڈالر 80 روپے کا تھا لیکن آج 180 روپے کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا وقت تھوڑا ہے یہ اپنے وزن سے خود گریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی 14 سال جیل کاٹی ہے اور مجھے جیلوں سے کوئی خوف نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی کے دورمیں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔

’’بینظیر بھٹو نے جمہوریت کیلیے قربانی دی، فیصلے عوام نے کرنے ہیں‘‘

ہم نیوز کے مطابق سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ پہلے بھی کہا تھا کہ ملک چلاؤ یا نیب چلاؤ۔ انہوں نے کہا کہ پی پی نے ہمیشہ غریبوں کی بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کے دو بھائی شہید کیے گئے لیکن انہوں نے جمہوریت کا نعرہ لگایا۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک صدر کو جنرل ہوتے ہوئے نکالا اور ہم نیازی کو بھی نکال سکتے ہیں لیکن ہمیں سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ جمہوریت میں رہتے ہوئے ہر چیز کا حساب لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مشرف نے بھی ایک پارٹی بنائی لیکن وہ ختم ہو گئی۔

ہم نیوز کے مطابق آصف علی زرداری نے کہاکہ اب آپ خود مانتے ہیں کہ آپ سے حکومت نہیں چل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دوبارہ الیکشن کرائیں معلوم ہو جائے گا کہ کون الیکشن جیتتا ہے؟ انہوں نے کہاکہ عوام فکر نہ کریں ان کے پاس تھوڑا وقت ہے۔

بینظیر بھٹو کی 13ویں برسی، بلاول کا شاندار الفاظ میں خراج عقیدت

پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ تمام ترچیلنجز کے باوجود ہم نے ملک کو سنبھالا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بچوں کی طرح ملک کو سنبھالا اور مشکل سے نکالا۔


متعلقہ خبریں