مریم نواز کی تقریر آگے نہیں بڑھتی، فواد چودھری

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مریم نوازکی تقریر ”میرے ابو، میں اورعمران خان بہت خراب ہے” سے آگے نہیں بڑھتی۔

گھسیٹنے کا اعلان کرنے والے آج ایک دوسرے کے مہمان بن گئے، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق بے نظیر بھٹو کی 13 ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں منعقدہ جلسہ عام سے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے کی جانے والی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ کہا کہ بگڑی ہوئی امیرزادی کی طرح انہیں اپنی زبان پرکنٹرول نہیں۔

بلاول اور شہبازشریف نے مریم نواز اور فضل الرحمان کے اشاروں پر نہ چلنے پر اتفاق کیا، فیاض چوہان

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ جنہوں نے گھرکا کچن نہیں چلایا وہ ایٹمی طاقت کا وزیراعظم بننے کا خواب دیکھتی ہیں۔

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اندر تقسیم نظر آ رہی ہے، فواد چوہدری

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وفاقی وزیرفواد چودھری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دکھ اور ہمدردی نام نہاد سینئر لیڈرشپ سے ہے جو ہاتھ  باندھے پیچھے کھڑی ہے۔


متعلقہ خبریں