سب عمران خان سے این آر او کے متلاشی ہیں، فیصل جاوید


‏اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سب عمران خان سے این آر او کے متلاشی ہیں۔

مریم نواز کی تقریر آگے نہیں بڑھتی، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں ن اورپی پی کا اکٹھے ہونا کوئی بریکنگ نیوزنہیں ہے۔

گھسیٹنے کا اعلان کرنے والے آج ایک دوسرے کے مہمان بن گئے، شبلی فراز

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ان سب کو اکٹھا ہوناچاہیے یہ ایک ساتھ ہی اچھے لگتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایک جیسے جو ہیں، ایک جیسی طرزحکومت، ایک جیساطریقہ واردات ہے۔

لاڑکانہ میں لگے سیاسی تھیٹر میں انوکھے واقعات ہوں گے، فردوس عاشق

پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ایک جیسی کرپشن، ایک جیسی منی لانڈرنگ ایک جیسے بیرون ملک اثاثے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سب عمران خان سے این آر او کے متلاشی ہیں۔


متعلقہ خبریں