پی آئی اے: سعودی عرب کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنیکا اعلان

خوشخبری: پی آئی اے کو کینیڈا کیلیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: پاکستان کی قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پی آئی اے کی تباہی کے پیچھے کون؟

ہم نیوزکے مطابق قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اس بات کا فیصلہ سعودی عرب کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی کیے جانے کے بعد کیا ہے۔

پی آئی اے: 8 نئے جہاز لیز پر لینے کا فیصلہ

اس ضمن میں ہم نیوز نے پی آئی اے کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب کی حکومت نے یکطرفہ آپریشن کی اجازت دی ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے دیار غیر میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کے لیے پروازیں چلائے گی۔

خراب موسم: پی آئی اے کا شیڈول متاثر، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

ہم نیوز نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ پی آئی اے کے سی ای او کا کہنا ہے کہ پیر سے قومی ایئر لائن یکطرفہ فلائٹ آپریشن شروع کرے گی۔


متعلقہ خبریں