تاریخیں دینے والے خود تاریخ میں گم ہو جائیں گے، فردوس عاشق اعوان

شہباز شریف نے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کی، فردوس عاشق اعوان

فوٹو: فائل


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اکتیس دسمبر کے بعد اب اکتیس جنوری کی تاریخ ایک اور مذاق ہے۔ تاریخیں دینے والے خود تاریخ میں گم ہو جائیں گے۔

 پی ڈی ایم جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جعلی راجکماری گڑھی خدا بخش میں بھی اپنا رونا روتی رہیں۔ راجکماری اور شہزادہ بے بسی اور لاچارگی کی تصویر بنے ہوئے تھے۔

آج ایک ہارا ہوا شخص ہم سے این آر اومانگ رہا ہے، مریم نواز

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قوم نے نیب زدہ عناصر کی منفی سیاست کا جنازہ پہلے ہی نکال دیا ہے۔ گڑھی خدا بخش میں صرف خالی نعرے لگائے گئے۔

عمران خان نے 31 جنوری تک  استعفیٰ نہیں دیا تو لانگ مارچ ہو گا، بلاول

انہوں نے مزید کہا کہ راجکماری کی آمد پر بےنظیر بھٹو کی روح بھی تڑپتی رہی ہو گی۔ تم نے رونا ہے اور یہی تمہارا مقدر ہے۔ راہزنوں کا ٹولہ ایک رہبر کے سامنے زیرو ہے۔


متعلقہ خبریں