فضل الرحمان لاڑکانہ کے جلسے میں کیوں نہیں آئے؟ شاہ محمود

جہانگیر ترین مجھ سے زیادہ عمران خان کے مزاج کو سمجھتے ہیں، شاہ محمود

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بیرونی جارحیت و دہشت گردی کے خلاف یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اپوزیشن ذاتی ایجنڈے کو بالائے طاق رکھ کر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرے گی۔

مریم نواز کی تقریر آگے نہیں بڑھتی، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت پاکستان کوغیرمستحکم کرنے کی سازش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی اور کالعدم تنظیموں سے روابط کے شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتشار پھیلانے کی بھارتی کوشش سے دنیا کو آگاہ کردیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت، پاکستان مخالف کوششوں میں ناکام رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نےسی پیک کوناکام بنانے کے لیے اربوں روپے مختص کیے ہیں۔

سب عمران خان سے این آر او کے متلاشی ہیں، فیصل جاوید

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت، افغانستان کے امن مشن میں بھی رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کر رہی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سڑکوں پرایک دوسرے کوگھسیٹنے کےاعلان کرنے والےایک دوسرے کےمہمان بن گئے ہیں۔

تاریخیں دینے والے خود تاریخ میں گم ہو جائیں گے، فردوس عاشق اعوان

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرا سوال صرف یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان لاڑکانہ کے جلسے میں کیوں نہیں آئے؟ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی صفوں میں واضح دراڑ نظر آرہی ہے۔


متعلقہ خبریں