سال 2020 میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کارکردگی نمایاں رہی

فائل فوٹو


اسلام آباد: سال 2020 وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کارکردگی نمایاں رہی۔ پاکستان نے اس شعبے میں بہت سے سنگ میل عبور کیے اور کئی منصوبوں کی بنیاد بھی رکھی گئی۔

گزشتہ سالوں کی نسبت پاکستان کی سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت نے مثبت تبدیلیوں کا سہرا ملک کے نام کیا۔

عالمی وبا کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے وزارت سائنس و ٹینکالوجی متحرک ہوئی اور پاکستانی سائنسدانوں نے خود ہی ملک میں ونٹلیٹرز کی کمی پوری کی۔

کویڈ 19 سے بچاو کے لیے ماسک ، سنیٹازیر، حفاظتی کٹس سب پاکستان میں تیار کئے گئے۔

گلگت بلتستان میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 10 اسکولز بنائیں گے، فواد چودہدری

سال 2020 میں صحت کے میدان میں وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی نے پاکستان میں اپنے ہارٹ سٹنٹس، ایکسرے مشین بھی بنائی، الیٹرانک کے شعبے میں 2 اور 3 پہیوں والی ماحول دوست الیکٹریک بسوں کو بھی اسی سال متعارف کروایا گیا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنولوجی فواد چودھری نے کہا کہ سال 2021 میں بھی اہم پروجکٹس لانچ کرنے جا رہے ہیں جو پاکستان کے لیے فائدہ مند ہو گئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے کو سنجیدہ لیتے ہوئے اسی طرح ترقی کرتی رہی تو وہ دن دور نہیں جب پاکستان بھی ترقی یافتہ ممالک کہ فہرست میں صف اول پر ہوگا۔


متعلقہ خبریں