صحت عامہ میں سرمایہ کاری کرنا ہو گی، سربراہ عالمی ادارہ صحت

کورونا: ویکسینیشن نہ کرانا اور کم ٹیسٹ، نئی اقسام کی پیدائش کا سبب ہیں، عالمی ادارہ صحت

فائل فوٹو


جنیوا: عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ ہمیں آئندہ مستقبل میں آنے والی وباؤں سے بچنے کے لیے کچھ نہ کچھ کرنا ہوگا۔

ویکسین کے حصول کی دوڑ، غربا روندے جا سکتے ہیں: عالمی ادارہ صحت

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمیں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک وبا پر سارا پیسہ لگا دیتے ہیں اور جب وہ ختم ہو جاتی ہے تو ہم بھی بھول جاتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ دنیا کو محفوظ مستقبل دینے کے لیے ہمیں صحت عامہ میں سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔

عالمی ادارہ صحت کا کورونا سے نمٹنے کیلیے احتیاط کا مشورہ

ڈاکٹر ٹیڈ روس نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلنے کی اہم وجہ بڑے بڑے
اجتماعات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اجتماعات خواہ اسٹیڈیم میں ہوں یا کھلی جگہوں پر منعقد کیے گئے ہوں اور یا پھر نائٹ کلب میں رہے ہوں یا بھیڑ بھاڑ والے مقامات۔

عالممی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عوام میں شعور پیدا کرنا چاہیے۔

کورونا وائرس: دنیا میں 17 لاکھ 64 ہزار سے زائد اموات

انہوں نے زور دے کر کہا تھا کہ جو افراد کورونا وائرس کی لپیٹ میں آئیں وہ نہ صرف خود کو قرنطینہ کرلیں بلکہ ان کی دیکھ بھال کرنے والے بھی خود کو قرنطینہ کریں۔


متعلقہ خبریں