بلاول بھٹو کا پی ڈی ایم قائدین کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

وزیر اعظم مستعفی ہوں، غلطیوں پر قوم سے معافی مانگیں: بلاول

لاڑکانہ: چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پی ڈی ایم قائدین کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔

عمران خان نے 31 جنوری تک  استعفیٰ نہیں دیا تو لانگ مارچ ہو گا، بلاول

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی کی جانب سے مہمانان کے لیے ملک کے روایتی کھانوں کے ساتھ ساتھ سندھی ڈشز کا بھی بطور خاص اہتمام کیا گیا تھا۔

بلاول بھٹو کی جانب سے عشائیے میں سندھ کی مشہور کرڑا مچھلی، دم پخت، سندھی بریانی، باربی کیو، چھوٹا گوشت اورسجی رکھی گئی تھی۔

پی پی رہنما خورشید شاہ نے استعفے دینے کی مخالفت کردی

عشائیے میں شریک مہمانوں کی تواضع کے لیے گاجر کا حلوہ، جلیبی اور کھوپرے والی مٹھائی بھی موجود تھی۔

ہم نیوز کے مطابق بہترین مہمان نوازی اور پرتکلف عشائیے پر مہمانوں نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کیا۔

آج ایک ہارا ہوا شخص ہم سے این آر اومانگ رہا ہے، مریم نواز

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پی ڈی ایم قائدین کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے میں پی پی کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔


متعلقہ خبریں