سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امریکہ روانہ

وزیر اعظم عمران خان کو معیشت کی الف ب بھی نہیں آتی، شاہد خاقان

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی امریکہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔

خرم دستگیر نے شاہد خاقان کو مریم نواز سے بڑا لیڈر قرار دے دیا

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہد خاقان عباسی آئندہ دو ہفتے تک امریکہ میں قیام کریں گے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما امریکہ میں مقیم اپنی بہن اور بہنوئی کی عیادت کریں گے۔

ہم نیوز کو اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دس جنوری کو وطن واپس آئیں گے۔

فضل الرحمان سے شاہد خاقان کی ملاقات: پی پی کے مؤقف پر مشاورت

وفاقی حکومت نے دو دن قبل ہی ن لیگ کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذرائع سے بتایا تھا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو ون ٹائم 15 دن کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

جس سے ریلوے نہیں چلی اسے وزارتِ داخلہ سونپ دی گئی، شاہد خاقان عباسی

قومی احتساب بیورو( نیب) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں شامل کرایا تھا۔


متعلقہ خبریں