کورونا وائرس: دنیا بھر میں 17 لاکھ 83 ہزار سے زائد اموات


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 8 کروڑ 17 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 17 لاکھ 83 ہزار 891 اموات ہو چکی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے 5 کروڑ 79 لاکھ تین ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے اور 2 کروڑ 20 لاکھ 75 ہزار سے زائد زیر علاج ہیں۔

امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے جہاں 3 لاکھ 43 ہزار 182 اموات ہو چکی ہیں اور ایک کروڑ 97 لاکھ 81 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 190 اور ایک کروڑ 2 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صحت عامہ میں سرمایہ کاری کرنا ہو گی، سربراہ عالمی ادارہ صحت

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 91 ہزار 641 اور 75 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

روس میں 31 لاکھ پانچ ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 55 ہزار 827 ہے۔

فرانس میں 25 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 63 ہزار 109 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برطانیہ میں 23 لاکھ 29 ہزار کورونا کیسز اور 71 ہزار 109 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ترکی میں 21 لاکھ 62 ہزار 775 افراد متاثر اور 20 ہزار 135 ہلاک ہو چکے ہیں۔  اٹلی میں بھی 20 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 72 ہزار 370 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں  پہلے 50 لاکھ کیسز کا سفر 186 دنوں میں طے ہوا۔ ایک کروڑ سے دو کروڑ کیسز ہونے میں 43 دن لگے۔

اگلے 38 دنوں میں مزید ایک کروڑ کیسز رپورٹ ہوئے۔ 3 کروڑ سے چار کروڑ کا سفر31 دنوں میں طے ہوا۔ چار کروڑ سے پانچ کروڑ کیسز رپورٹ ہونے میں21 دن لگے۔ آخری ایک کروڑ کیسز صرف اٹھارہ دنوں میں سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسپین :کورونا کی نئی قسم کے 4 کیسز سامنے آ گئے

پہلی ایک لاکھ اموات 89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔ 5 جون کواموات 4 لاکھ کا ہندسہ عبور کرگئیں۔ 20اگست کو اموات کی تعداد 8 لاکھ ہوگئی۔

چار لاکھ سے آٹھ لاکھ اموات ہونے میں 76 دن لگے۔  8 لاکھ سے 10 لاکھ اموات 37 دنوں میں سامنے آئیں۔ اگلی دو لاکھ اموات 35 دنوں میں رپورٹ ہوئیں۔ آخری دو لاکھ اموات صرف 24 دنوں میں سامنے آئیں۔


متعلقہ خبریں