سعودی سرکاری اسکول نجی شعبے کے حوالے


ریاض: سعودی عرب نے پچیس سرکاری اسکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سعودی حکومت کے نجکاری منصوبے میں سب سے پہلے اسکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جارہا ہے۔

نجکاری منصوبے میں اسکول کے علاوہ ماحولیات، صحت، رہائش، نقل و حمل اور دس دیگر شعبے شامل ہیں۔

اسکولوں کی نجکاری کی تجاویز کونسل آف اکنامک اینڈ ڈویلپمنٹ آفئیرز نے دی جسے کابینہ نے منظور کیا۔

سرکاری اداروں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا مقصد ریاست کے خزانے پر آنے والے دباؤ کو کم کرنا ہے۔

سعودی عرب نے 2020 تک گیارہ ارب ڈالر (تقریباً ساڑھے گیارہ کھرب روپے) اکھٹے کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

2014 میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث سعودی عرب کی معیشت کافی دباو کا شکار ہے۔

سعودی عرب کے نئے ولی عہد محمد بن سلمان سعودی معیشت کا تیل پر انحصارکم سے کم کرنا چاہتے ہیں۔

سعودی عرب میں جاری اصلاحات میں ملک میں سینما کھولنے اور خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے جیسے اقدامات بھی شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں