مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نئے ثبوت

فوٹو: فائل


سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نئے ثبوت سامنے آ گئے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے تین معصوم کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کرنے کی تصدیق کر دی۔

بھارتی فوج کے کیپٹن بھوپندرا سنگھ اور اس کے 2 ساتھی جعلی مقابلے میں ملوث نکلے۔

واضح رہے کہ قابض بھارتی فوج نے محنت مزدوری کرنے والے تین کزنز کو شہید کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر، مسائل حل ہوگئے تو 9 لاکھ فوجی کیا کررہے ہیں؟ محبوبہ مفتی

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا جس کے بعد رواں ہفتے بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی تعداد 10 ہو گئی۔


متعلقہ خبریں