پہلا ٹیسٹ: فہیم اشرف نے پاکستان کو فالو آن سے بچا لیا

دوسرا ٹیسٹ: قومی بیٹنگ لائن پھر ناکام

فائل فوٹو


پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں239 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور فالو آن سے بچ گئی ہے۔

بالرز کے بعد قومی بلے بازوں نے  بھی دھوکا دیا اور نصف  ٹیم  ڈبل فگرز میں  بھی داخل نہ ہوئی۔

اظہر علی اور محمد عباس نے پانچ، پانچ رنز بنائے۔ فواد عالم نو اور حارث سہیل  تین  رنز پر ہمت ہار گئے۔  یاسرشاہ بھی چار رنز بنا کر کلین بولڈ ہو گئے۔ عابد علی نے25  اور شان مسعود نے دس رنز  بنائے۔

فہیم اشرف اور محمد رضوان نے  ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور دونوں کی شراکت داری  میں ایک سو سات رنز بنے۔

فہیم اشرف کی اننگز نے اطمینان سے کیویز بالر کو پریشانی میں ڈالے رکھا۔ آل راونڈر نے  اکانوے رنز بنائے۔

کپتان محمد رضوان نے بھی مشکل وقت میں ٹیم کو سہارا دیا۔ انہوں نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ نے  پہلی اننگز میں چار سو اکتیس رنز بنائے  تھے اور اب کیویز کو192 رنز کی  برتری حاصل ہے۔

تیسرے روز کھیل کے آغاز پر پاکستان  نے ایک وکٹ پر30 رنز سے اننگز آگے بڑھائی۔ عابد علی 39 کے مجموعی اسکور پر جیمی سن کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

نائٹ واچ مین محمد عباس بھی زیادہ مزاحمت نہ کر سکے اور43 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ سینئر بیٹسمین اظہر علی51 کے مجموعی اسکور پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں:ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ، نیوزی لینڈ کی ٹیم 431 رنز پر آؤٹ

ایک رن کے اضافے سے حارث سہیل بھی آؤٹ ہو گئے۔ 80 کے اسکور پر چھٹی وکٹ گر گئی جب فواد عالم وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی طرف سے کوئی بھی بیٹسمین جم کر نہ کھیل سکا۔ اوپنر شان مسعود10 اور عابد علی 25 رنز بنا سکے۔ محمد عباس اور اظہر علی نے پانچ پانچ رنز بنائے۔ حارث سہیل تین اور فواد عالم نو رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

پاکستانی بالر شاہین شاہ آفریدی نے 4 اور یاسر شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عباس، نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کین ولیمسن 129 رنز اور بے جے واٹلنگ 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔


متعلقہ خبریں