کراچی میں ہفتہ وار گیس بندش شیڈول تبدیل

فائل فوٹو


کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گیس بندش کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے۔

نئے شیڈول کے مطابق کراچی میں سی این جی اسٹیشنز آج سے کھولنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: گیس پریشر میں کمی، معمولات زندگی بری طرح متاثر

سوئی گیس انتظامیہ کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام آر ایل این جی اور سی این جی اسٹیشنز کھول دیے گئے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں اکثر پیر کو گیس اسٹیشنز بند کیےجاتے ہیں۔

خیال رہے کہ  آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے اکثرعلاقوں  میں گیس پریشر میں کمی سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کا بحران شدت اختیار کرنے کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ گیس پریشر میں کمی کے باعث ناظم آباد، شادمان ٹاؤن، کورنگی، اورنگی ٹاؤن،اولڈ سٹی ایریا، سائٹ اور ملیر کےعلاقے میں گھریلوصارفین مختلف مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شہری عمران اور شفیق کا کہنا تھا کہ گھروں میں گیس نہیں آرہی ہے جس کی وجہ سے گھروں پر ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ باہر سے جو چیزیں خرید کر لاتے ہیں وہ معیاری نہیں ہوتی ہیں۔

شفیق کا کہنا تھا کہ جب آفس سے جاؤ تو گھر میں کھانا نہیں پکتا ہے، گھر پر اب چائے بھی نہیں ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی خصوصی اقتصادی زونز کو بجلی، گیس فراہم کرنےکی ہدایت

شہر قائد کےعلاقے پنجاب کالونی، گلشن حدید اور شاہراہ فیصل سمیت مختلف علاقوں میں گیس پریشرمیں کمی اور لوڈشیڈنگ کی شکایات عام ہونے کے باعث امورخانہ داری سے وابسطہ خواتین بھی پریشانی میں مبتلا ہیں۔


متعلقہ خبریں