شعیب اختر نے آئی سی سی کی ’ٹیمز آف ڈیکیڈ‘ کو آئی پی ایل ٹیم قرار دے دیا 


اسلام آباد: پاکستان کے سابق اسٹار کھلاڑیوں اور شائقینِ کرکٹ نے آئی سی سی کی تینوں فارمیٹس میں ‘ٹیمز آف ڈیکیڈ’ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ شعیب اختر نے اسے آئی پی ایل کی ٹیم قرار دیا ہے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر بھارتی اثرو رسوخ سر چڑھ کر بولنے لگا جس کے باعث پاکستانی کھلاڑیوں کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی: دہائی کی بہترین ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان

آئی سی سی نے تینوں فارمیٹس میں دہائی کی بہترین عالمی ٹیموں کا انتخاب کیا جس میں بھارت کے اوسط درجہ کھلاڑیوں کی تینوں ٹیموں میں بھرمار شامل ہے اور پاکستانی اسٹار کھلاڑیوں کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا۔

اس پر سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے آئی سی سی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں ٹاپ رینکنگ بیٹسمین ہونے کے باوجود پاکستان کے  بابراعظم کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے آئی سی سی نے آئی پی ایل کی ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔

پاکستانی فینز نے بھی پاکستان کے اسٹار کھلاڑیوں کے اعداد و شمار کا تقابل منتخب ہونے والے کھلاڑیوں سے کر کے آئی سی سی کو آئینہ دکھایا۔

ذیشان علی نامی ٹوئیٹر صارف نے بابر اعظم اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اے بی ڈی ویلیرز کے ٹی ٹوئنٹی ریکارڈز کا تقابل ٹوئٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

بلال ملک نے عمر گل اور بھارتی کھلاڑی بھمرا کے باولنگ اعداد و شمار کا تقابل ٹویٹ کر کے آئی سی سی کے پاکستانی کھلاڑیوں سے تعصب کو بے نقاب کر دیا۔

عمر گل بھارتی کھلاڑی سے کہیں بہتر ریکارڈ کے باوجود آئی سی سی کی ٹیم میں جگہ نہیں بنا پائے۔


متعلقہ خبریں