الصغیر سپر ہاکی لیگ شمس الزماں سیونرز نے جیت لی

الصغیر سپر ہاکی لیگ شمس الزماں سیونرز نے جیت لی

فوٹو: فائل


کراچی: شہر قائد میں منعقد ہونے والی الصغیر سپر ہاکی لیگ شمس الزماں سیونرز کی ٹیم نے جیت لی۔ 

کلب سپر ہاکی لیگ کے فائنل میں شمس الزماں سیونرز نے جہانگیر خان سیونرز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: ہاکی ٹیم کے سابق کپتان عبدالرشید جونیئر انتقال کر گئے

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تیروکی ہٹانو نے خواجہ اظہار الحسن کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے۔

الصغیر سپر ہاکی لیگ صدیق میمن اسپورٹس کمپلیکس گلستان اسکاؤٹس سینٹر گلشن اقبال میں منعقد ہوئی جس کا فائنل دلچسپ اور سنسنی خیز رہا اور شمس الزماں کی ٹیم نے میدان مار لیا۔

فاتح ٹیم کی جانب سے کپتان زاہد غفار، شہیر قاسم، ریحان الزماں اور بابر سعادات نے گول اسکور کئے۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی نجی کمپنی کے سی ای او تیروکی ہٹانو نے سپر ہاکی لیگ کے انعقاد کو خوش آئند قراردیا۔

غیر ملکی مہمان کا کہنا تھا کہ انہیں اس ایونٹ میں لوگوں کے مسکراتے چہرے دیکھ کر خوشی ہوئی جو ہاکی کھیل کر انجوائے کررہے تھے۔

دوسرے مہمان خصوصی متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ملک کی طرح قومی کھیل بھی بدحالی کا شکار ہے۔

خواجہ اظہار الحسن نے پاکستان سپر لیگ کی طرح ہاکی کی لیگ کروانے کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی طرح قومی کھیل ہاکی کو اس کا کھویا ہوا مقام دلانے کے لیے پی ایس ایل کی طرح لیگ کا انعقاد کیا جانا چاہئے۔

فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے کامیابی سخت محنت کا نتیجہ قرار دیا۔ مطلوب بیگ سیونرز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا پاکستان ہاکی فیڈریشن کیلئے پانچ کروڑ روپے دینے کا اعلان

فاتح ٹیم کے آغا اون کو لیگ کا بہترین گول کیپر، شہیر قاسم کو ایمرجنگ پلئیر قرار دیا گیا۔

ہاکی لیگ کا آغاز12 دسمبر کو ہوا جس میں کراچی کے آٹھ بہترین ہاکی کلب شریک ہو ئے۔ اولمپیئن اصلاح الدین بھی لیگ کی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔


متعلقہ خبریں