کرکٹر آصف علی کے ہاں بیٹے کی ولادت

آصف علی نے دعاؤں میں یاد رکھنے والے اہل خانہ اور دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

فائل فوٹو


قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر آصف علی نےاپنے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ الحمد اللہ اللہ نے مجھے بیٹے محمد امیر حمزہ کی نعمت سے نوازا ہے۔ اللہ اسے لمبی زندگی عطا کرے۔

آصف علی نے دعاؤں میں یاد رکھنے والے اہل خانہ اور دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

سال 2019 میں آصف علی کی کمسن بیٹی امریکا میں انتقال کر گئی تھی۔ پاکستانی کرکٹر آصف علی کی 2 سالہ بیٹی نور فاطمہ بیمار تھی ان کا کینسر آخری اسٹیج پر تھا۔ کینسر جیسے موذی مرض کے باعث امریکا کے اسپتال میں زیر علاج تھی۔

آصف علی نے18 ون ڈے انٹرنیشنلز اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

انکا ون ڈے میں زیادہ سے زیادہ اسکور52 رنز جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 41 رنز ناٹ آؤٹ رہا۔ آصف علی قومی ٹیم میں بطور پاوور ہٹر شامل کیے گئے تھے، یہ ہی وجہ ہے کہ ون ڈےاورٹی ٹوئنٹی میں انہوں نے40 چھکے اور35 چوکے لگائے ہیں۔

آصف علی پاکستان سپر لیگ کے اعلاوہ دنیا بھر میں کھیلی جانے والی لیگز میں حصہ لیتے ہیں۔ انہوں ان لیگز میں کئی یادگار اننگز کھیلی اور بلند وبالا چھکوں سے لوگوں کو محظوظ کیا۔ ان لیگزمیں کیریبئن لیگ، بنگلا دیش پریمیئر لیگ،گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ اورجنوبی افریقی مزانسی لیگ قابل زکر ہیں۔


متعلقہ خبریں