کراچی میں کورونا کیسزڈیڑھ لاکھ سے بڑھ گئے

فائل فوٹو


کراچی میں کورونا کیسز کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے بڑھ گئی ہے اور صوبےمیں اموات کی تعداد ساڑھےتین ہزارکے قریب ہے۔

کورونا کےکراچی میں24 گھنٹوں میں845 کیسزرپورٹ ہوئے جس کے بعد تعداد ایک لاکھ پچاس ہزار چھ سوچورانے ہوگئی ہے۔

وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کے مطابق صوبےمیں چوبیس گھںٹوں میں22 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد تین ہزارچارسواکیانوے ہے۔

سندھ میں کوروناکےمزید ایک ہزارپینتس کیسزکے بعد مجموعی تعداد دولاکھ گیارہ ہزاردوسوچہترہوگئی ہے۔ صوبے میں کورونا کے664 مریضوں کی حالت تشویشناک جبکہ76مریض وینٹی لیٹرپرہیں۔

کراچی میں کورونا کا پہلا کیس چھبیس فروری کو رپورٹ ہواتھا اور شہرمیں ڈیڑھ لاکھ کیسزتین سوپانچ روز میں رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6.13 فیصد ہوگئی ہے۔ ایبٹ آباد کورونا مثبت کیسزمیں سب سے آگے ہے جہاں شرح 15اعشاریہ95فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

کراچی کورونا مثبت کیسزکی شرح 14اعشاریہ18فیصد ہے۔ حیدرآباد 14اعشاریہ47، اسلام آباد 5اعشاریہ 94،
پنجاب4اعشاریہ6 اور سندھ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8اعشاریہ61فیصد ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 23 ہزار 892 مریض صحتیاب ہو چکے اور 39 ہزار 488 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 921 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 491، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 609، اسلام آباد میں 407، گلگت بلتستان میں 101، بلوچستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 218 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 37 ہزار 272، خیبر پختونخوا میں 57 ہزار 467، سندھ میں 2 لاکھ 11 ہزار 276، پنجاب میں ایک لاکھ 36 ہزار 147، بلوچستان میں 18 ہزار 82، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 215 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 850 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں