قومی کھیل ہاکی کے لیے 2020 کیسا رہا؟

فائل فوٹو


قومی کھیل ہاکی کیلئے 2020 اچھا نہ رہا، ٹیم ایک بھی عالمی ایونٹ نہ کھیل پائی۔ قومی ہاکی ٹیم رواں برس ورلڈ رینکنگ میں ایک پوزیشن تنزلی کے بعد انیسویں نمبر پہنچ گئی۔ 

2020 قومی ہاکی ٹیم کے لیے بھیانک خواب ثابت ہوا، کوویڈ 19 کے باعث بین الاقوامی سطح پر ہاکی کی سرگرمیاں معطل رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الصغیر سپر ہاکی لیگ شمس الزماں سیونرز نے جیت لی

قومی ہاکی ٹیم ایشیا کپ، جونئیر ایشیا کپ، سلطان اذلان شاہ ٹورنامنٹ، ایشین چمپئنز ٹرافی اور جوںئیر ورلڈ کپ کوالیفٹائنگ راؤنڈ نہ کھیل سکی۔

مارچ 2020 میں پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے دفاتر بند ہوئے تاہم اکتوبر میں کورونا کا زور کم ہونے پر ڈومیسٹک سطح پر ہاکی کی سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہوئیں۔

2020 میں ٹرے چیمپئن، نیشنل چیمپئن شپ کے علاوہ جونئیرز ایونٹ کا انعقاد کیا گیا تاہم خواتین کی نیشنل چیمپئن شپ ملتوی کر دی گئی۔

سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سال 2020 میں ہاکی بری طرح متاثر ہوئی ہم انٹرنیشنل ایونٹ نہیں کھیل سکے البتہ فیڈریشن نے ڈومیسٹک سطح پر متعدد ٹورنامنٹس کروائے اور کھلاڑیوں کو انگیج رکھنے کی کوشش کی.

پی ایچ ایف نے آن لائن ٹریننگ پروگرام متعارف کرایا، کوچز کیلیے عالمی معیار کے کورسز بھی ہوئے۔

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ ہمیں کھلاڑیوں کے فوڈ سپلیمنٹس بہتر بنانے ہیں، سپورٹنگ ٹینکنالوجی پر کام کرنا ہے، پلئیرز کو ماڈرن ٹریننگ کروانی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا پاکستان ہاکی فیڈریشن کیلئے پانچ کروڑ روپے دینے کا اعلان

ہاکی کی بہتری کیلیے آرمی ویلفئیر فنڈ سے پانچ کروڑ کی گرانٹ جاری ہوئی، پرو ہاکی لیگ کرانے کا اعلان بھی کیا گیا، 2020 میں دو ہاکی لیجنڈز سابق کپتان اسد ملک اور رشید جونئیر انتقال کر گئے۔

کورونا سے قومی ہاکی ٹیم کا انٹرنیشنل کیلنڈر تو بری طرح متاثر ہوا البتہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں کھلاڑیوں کو ان ایکشن رہنے کا موقع ضرور ملا۔


متعلقہ خبریں