قومی کرکٹر آصف علی کے ہاں بیٹے کی ولادت

قومی کرکٹر آصف علی کے ہاں بیٹے کی ولادت

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے، سوشل میڈیا پر آصف علی نے اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی ہے۔

آصف علی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ الحمد اللہ اللہ نے مجھے بیٹے محمد امیر حمزہ کی نعمت سے نوازا ہے، اللہ اسے لمبی زندگی عطا کرے۔


آصف علی نے دعاؤں میں یاد رکھنے والے اہل خانہ اور دوستوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ سال 2019 میں آصف علی کی کمسن بیٹی امریکا میں انتقال کر گئی تھی۔

مزید پڑھیں: قومی کرکٹر فخر زمان کو پاک بحریہ میں لیفٹیننٹ کا اعزازی رینک تفویض

پاکستانی کرکٹر آصف علی کی 2 سالہ بیٹی نور فاطمہ بیمار تھی ان کا کینسر آخری اسٹیج پر تھا۔ کینسر جیسے موذی مرض کے باعث امریکا کے اسپتال میں زیر علاج تھی۔

آصف علی نے 18 ون ڈے انٹرنیشنلز اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ ان کا ون ڈے میں زیادہ سے زیادہ اسکور 52 رنز جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 41 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔

آصف علی قومی ٹیم میں بطور پاوور ہٹر شامل کیے گئے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں انہوں نے 40 چھکے اور 35 چوکے لگائے ہیں۔

آصف علی پاکستان سپر لیگ کے علاوہ دنیا بھر میں کھیلی جانے والی لیگز میں حصہ لیتے رہے ہیں۔  انہوں ان لیگز میں کئی یادگار اننگز کھیلی اور بلند وبالا چھکوں سے لوگوں کو محظوظ کیا۔ ان لیگزمیں کیریبئن لیگ، بنگلا دیش پریمیئر لیگ،گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ اورجنوبی افریقی مزانسی لیگ قابل ذکر ہیں۔


متعلقہ خبریں