حکومت کا مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز  نے کہا ہے اپوزیشن کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ہے۔ مولانا 

اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فود چوہدری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ مذاکرات صرف پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگوں سے ہوں گے، مریم نواز اور فضل الرحمان پارلیمنٹ میں نہیں ہیں، اپوزیشن حکومت کو گرانا چاہتی تو آگے بھی تو بتائیں کہ کیا ہوگا

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کی مہم کا ایک ہی نعرہکرپشن بچاؤہے۔ بے نظیر شہید کی برسی پر ان کے دشمنوں کو اسٹیج پر بٹھایا گیا، جنہوں نے مزار کو سیاسی اکھاڑا بنا دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہی اصل فورم ہے جہاں عوامی مسائل پر بات ہوتی ہے، مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز پارلیمنٹ میں نہیں ہیں اس لیے حکومت ان سے بات نہیں کرے گی۔ اپوزیشن کو کیسز میں آسانیاں ملیں تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔ 

وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ لاڑکانہ جلسے میں قومی ادارے پر تنقید کی گئی۔ بینظیر بھٹو کی برسی پر کوئی مناسب رویہ اختیار نہیں کیا گیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل  واوَڈا نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی والے کیوں استعفے دیں گے؟ ایک مولوی نے گزشتہ روز اداروں کے خلاف بات کی۔ کیا یہ مولانا کا ملک ہے جو چاہے وہ کریں گے، نہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔

فیصل  واوَڈا نے کہا کہ پی ڈی ایم والے استعفوں کی تاریخ نہیں سال بتائیں۔ الیکشن چوری ہونے کا نعرہ آج کیوں یاد آیا؟ مریم نواز کس حیثیت سے خود کو لیڈر کہہ رہی ہیں؟بینظیر بھٹو ایک تعلیم یافتہ خاتون تھیں، مریم نواز کو تو ہر کالج سے نکالا گیا۔ مریم نواز پریشانی کے اس دہانے پر جاچکی ہیں جہاں سے واپسی ناممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری پی ڈی ایم سے دودھ سے مکھی کی طرح نکل چکے ہیں۔ مولانا جو چاہتے ہیں وہ نہیں ہونے دیں گے۔ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ لیبر ملنا مشکل ہو گیا ہے ،انڈسٹری میں کام چل رہا ہے۔

فیصل واوَڈا کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نوازشریف کی طرح بھگوڑا نہیں بنے گا۔ شاہدخاقان عباسی کے خاندان کے لوگ یہی پاکستان میں ہیں۔ شاہدخاقان عباسی کو انسانی ہمدردی کی بنا پر امریکا جانے دیا گیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ روز بےنظیر بھٹو کی برسی پر کیا گیا سب کو علم ہے۔ گزشتہ روز جلسے میں فوجی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس تک نہیں آیا۔

مزید پڑھیں: آج ایک ہارا ہوا شخص ہم سے این آر اومانگ رہا ہے، مریم نواز

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور بلاول پہلی نوکری کے لیے کس انداز میں جدوجہد کررہے ہیں۔ مریم نواز نے تو ایک روز کچن بھی نہیں چلایا وہ تو والد کے گھر رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل سے اختلاف اپنی جگہ لیکن وہ کس انداز میں مریم کے انتظار میں کھڑے تھے۔ مریم نواز کی لڑائی کسی اور سے نہیں اپنے چچا اور ان کے بیٹے سے ہی ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بے نظیر بھٹو کی برسی پر بلانے والوں کو شرم آئی نہ ہی جانے والوں کو۔ بھٹو کو پھانسی ہوئی تو مٹھائیاں بانٹنے والوں میں شریف خاندان کے لوگ شامل تھے۔ شریف خاندا ن کے لوگ جب پنجاب میں ہوتے ہیں تو جاگ پنجابی جاگ یاد آنے لگتی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ شریف خاندا ن کے لوگ جب سندھ میں ہوتے ہیں تو بینظیر یاد آ جاتی ہے۔ جتنی تیزی سے ن لیگ رنگ بدلتی ہے اتنا جلدی گرگٹ بھی رنگ نہیں بدلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اسٹیج کو وفاق کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔ سیاسی زیر تربیت مریم نواز ار بلاول بھٹو زندگی کی پہلی نوکری بطور وزیراعظم کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محمد علی درانی شہباز شریف سے ملاقات کے لیے گئے، مریم نواز نے ان کے خلاف باتیں کیں۔ ہم تو آج بھی کہتے ہیں کہ آئیں بات کریں۔


متعلقہ خبریں