کراچی: ضلع غربی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کرچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

فائل فوٹو


کراچی: کراچی میں ضلع غربی کے مزید علاقوں میں کورونا وائرس کے باعث اسمارٹ لاک ڈاوَن نافذ کر دیا گیا۔

ضلع غربی دو سب ڈویژن کی 7 یوسیز کے علاقوں میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سب ڈویژن اورنگی کی یوسی 10 گبول کالونی، یوسی 11 داتا نگر، یوسی 12 مجاہدآباد، سب ڈویژن مومن آباد کی یوسی 2 ہریانہ کالونی ،یو سی 3 حنیف آباد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ یو سی 5 مدینہ کالونی اور یو سی 8 بلال کالونی میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں کورونا کیسزڈیڑھ لاکھ سے بڑھ گئے

نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاوَن کا نفاذ 29 دسمبر 2020 سے 11 جنوری 2021 تک ہو گا۔ ان علاقوں میں بغیر ماسک کسی کے آنے اور جانے پر پابندی ہو گی۔

مزید برآں ان علاقوں میں کسی تقریب میں 3 سے زیادہ افراد کو شامل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا مثبت آنے کی صورت میں اس شخص کو قرنطینہ ہونا ہو گا۔


متعلقہ خبریں