آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان کی والدہ کا انتقال ہوگیا

آسکرایوارڈ یافتہ موسیقار اے آر رحمان کی والدہ کا انتقال ہوگیا

ممبئی: عالمی شہرت یافتہ موسیقار اللہ رکھا رحمان (اے آر رحمان) کی والدہ کا انتقال ہو گیا ہے۔

اردو کے نامور محقق و نقاد شمس الرحمان فاروقی کا انتقال ہو گیا

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اے آر رحمان کی والدہ کریمہ بیگم گزشتہ کچھ عرصے سے علیل تھیں۔ والدہ کی تدفین چنئی، بھارت میں کی جائے گی۔

والدہ کے انتقال کے بعد اے آر رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر اپنی والدہ کی تصویر شیئر کی ہے۔

خانہ کعبہ:دروازے کا ڈیزائن تیار کرنیوالے انجینئر منیر ال جندی انتقال کرگئے

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق والدہ کے انتقال کے بعد بھارت کی ممتاز شخصیات اے آر رحمان سے تعزیت کررہی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے طمابق اے آر رحمان اپنی والدہ کے بہت قریب تھے اور کہا جاتا ہے کہ دنیائے موسیقی میں بھی انہوں نے والدہ کے مشورے پر ہی قدم رکھا تھا۔

نمائندہ ہم نیوز طارق ملک کورونا کے باعث انتقال کر گئے

اے آر رحمان نے اس وقت اسلام قبول کیا تھا جب ان کی عمر 23 سال تھی۔آسکر ایوارڈ یافتہ فنکار اے آر رحمان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ 1989 میں جب ان کی ایک بہن کی طبیعت بہت خراب تھی تو اس وقت کی جانے والی دعا سے وہ صحتیاب ہوگئی تھی جس کے بعد پوری فیملی نے اسلام قبول کرلیا تھا۔ قبول اسلام سے قبل ان کا نام دلیپ کمار تھا۔

کراچی: ممتاز صحافی عبدالحمید چھاپرا کا انتقال ہو گیا

اسلام قبول کرنے کے بعد اے آر رحمان نام رکھنے والے موسیقار نے اپنے ایک اور انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں اسلام اور صوفی ازم سے بے پناہ شہرت ملی ہے۔


متعلقہ خبریں