پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان


اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں دو روپے چھہتر پیسے اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں دو روپے چھہتر پیسے اضافے کی سمری تیار کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قلت، حکومت نے کچھ نہ کیا تو قانون راستہ بنائے گا، لاہورہائیکورٹ

اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے بارہ پیسے اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہو گا۔


متعلقہ خبریں