وزیراعظم کے نام وزیراعلیٰ کا مراسلہ: گیس پر سندھ کا حق جتا دیا

وزیراعظم کے نام وزیراعلیٰ کا مراسلہ: گیس پر سندھ کا حق جتا دیا

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں گیس کی قلت پر وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر عوام کا حق جتا دیا ہے۔

کراچی: گیس پریشر میں کمی، معمولات زندگی بری طرح متاثر

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو صوبے میں گیس کی قلت پر باقاعدہ خط لکھا ہے۔

وزیراعظم کو لکھے جانے والے خط میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ سندھ ملکی ضروریات کی 68 فیصد گیس فراہم کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود سندھ میں گیس کی شدید قلت ہے۔

وزیراعظم کے نام لکھے جانے والے خط میں کہا گیا ہے کہ گس کی قلت سے گھریلو صارفین، سی این جی سیکٹراورصنعتوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ملک میں کہیں بھی گیس لوڈشیڈنگ نہیں، ترجمان پیٹرولیم ڈویژن

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خط میں کہا ہے کہ  گھروں میں چولھے ٹھنڈے پڑے ہیں، صنعتی سرگرمیاں متاثر ہونے سے یومیہ اجرت کے مزدوروں کو بیروزگاری کا سامنا ہے اور سی این جی کی بندش سے پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے نام بھیجے جانے والے خط میں پی پی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صوبے میں گیس کی ضرورت 16 ملین مکعب فٹ ہے لیکن صرف ایک ہزار مکعب فٹ گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ وفاق اس وقت صوبے سے باہرموجود فرٹیلائزرز اورپاور پلانٹس کوگیس فراہم کررہا ہے لیکن سندھ میں قلت کے باعث دس سے 12 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

کراچی میں ہفتہ وار گیس بندش شیڈول تبدیل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو لکھے جانے والے خط میں واضح طور پر کہا ہے کہ سندھ سے نکلنے والی گیس پر صوبے کے گھریلو صارفین کا پہلا حق ہے۔


متعلقہ خبریں