وفاقی حکومت: بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت مٰں 18 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ای سی سی اجلاس: بجلی قیمتوں میں اضافہ کا امکان

ہم نیوز کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کے بعد بجلی کا اوسط ٹیرف 13 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 13 روپے 53 پیسے فی یونٹ ہو گیا ہے۔

اس ضمن میں وزارت توانائی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت ماہانہ300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے ٹیرف میں 15 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے تحت 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے پر تین پیسے فی یونٹ اضافی چارج ہوں گے۔

گیس و بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمہ دار کون؟ مراد سعید نے بتادیا

ہم نیوز کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں سے ہو گا۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ دس ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔


متعلقہ خبریں