شاہراہوں پر دھند: موٹرویز کے مختلف حصے ٹریفک کیلیے بند

دھند

اسلام آباد: شاہراہوں پرشدید دھند کے بعد ایک مرتبہ پھر موٹرویز کے مختلف حصوں کو بند کردیا گیا ہے۔ موٹرویز کے مختلف حصوں کو بند کرنے کے بعد سیفٹی ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے۔

دھند کے باعث موٹروے ایم 3 لاہور سے رجانہ تک بند

ہم نیوز نے موٹر وے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ موٹروے ایم ٹو شیخوپورہ سے پنڈی بھٹیاں تک بند کردی گئی ہے۔

موٹر وے ترجمان کے مطابق اسی طرح موٹروے ایم ٹو ٹھوکرنیاز بیگ سے کوٹ مومن انٹرچینج تک بھی بند کردی گئی ہے۔

اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ موٹروے ایم تھری لاہورسے عبدالحکیم تک بھی بند ہے۔ اسی طرح موٹر وے ایم تھری فیروزپورسے رجانہ انٹرچینج تک بھی بند ہے۔

شدید دھند کے باعث موٹروے مختلف مقامات پر بند

موٹروے انتظامیہ کے مطابق حد نگاہ 20 سے 300 میٹر کے درمیان ہے جس کہ وجہ سے حادثات سے بچائو اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے موٹروے کے مختلف حصوں کو سفر کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق موٹروے حکام کا کہنا ہے کہ حد نگاہ میں بہتری کے بعد موٹرویز کو دوبارہ سے کھول دیا جائے گا۔

دھند کے باعث 14 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،3 افراد جاں بحق

حکام نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ غیر سفر سے گریز کریں، دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے اجتناب برتیں اور گاڑیوں سے مناسب فاصلہ رکھ کر اپنے سفر کو محفوظ بنائیں۔


متعلقہ خبریں