پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کا یوم تاسیس

آر ہوگا نا پار۔۔۔ مریم نواز نے یوٹرن لے لیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کا یوم تاسیس 30 دسمبر کو منایا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

آج ایک ہارا ہوا شخص ہم سے این آر اومانگ رہا ہے، مریم نواز

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیرکے یوم تاسیس کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اہم تقریب منعقد کی جائے گی۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز اسلام آباد میں 30 دسمبر کو منعقدہ تقریب سے خطاب کریں گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام یوم تاسیس کے حوالے سے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں دوپہر دو بجے تقریب منعقد ہو گی۔

میئر اسلام آباد کا انتخاب: ن لیگ نے میدان مار لیا

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ منعقدہ تقریب میں ن لیگ کے اہم مرکزی قائدین و رہنما بھی شرکت کریں گے۔


متعلقہ خبریں