پہلا ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کیلئے373رنز کا ہدف

پہلا ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کیلئے373رنز کا ہدف

فائل فوٹو


پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پانچ وکٹوں پر180 رنز بنا کر دوسری اننگز ڈکلیئر کردی اور پاکستان کو373 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاک نیوزی  لینڈ کے درمیان پہلے  ٹیسٹ کا چوتھے روز کا  کھیل ختم ہوگیا ہے۔ قومی ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان  پر اکہتر رنز بنا لیے ہیں۔

اوپنر شان مسعود اور عابد علی صفر پر آوٹ ہوئے اور حارث سہیل بھی9رنز بنا کر پویلین  لوٹ  گئے۔

میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا۔ اوپنرز کے درمیان ایک سو گیارہ رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ ٹام بلنڈل محمد عباس کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

ایک سو انتالیس کے اسکور پر نسیم شاہ نے ٹام لیتھم کو آؤٹ کر دیا۔ کپتان کین ولیمسن نے اکیس اور ہینری نکولز نے گیارہ رنز بنائے۔ واٹلنگ180 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے تو نیوزی لینڈ نے اننگز ڈیکلیئر کردی۔

نیوزی لینڈ کے اوپنر ٹام لیتھم نے ایک سو بارہ گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی۔ کیوی اوپنر ٹام بلنڈل نے ایک سو سات گیندوں پر 64 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کے دونوں اوپنرز شان مسعود اور عابد علی صفر پر آوٹ ہوگئے جس سے نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے۔

تین سو تہتر رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز کا آغاز مایوس کن رہا۔ بغیر کھاتے کھولے ہی پاکستان کی دو وکٹیں گر گئیں۔

دوسرے اوور میں عابد علی اور تیسرے میں شان مسعود بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں431 رنز بنائے تھے اور پاکستان نے299 رنز بنائے۔ فہیم اشرف اورمحمد رضوان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر قومی ٹیم کو  فالو آن سے بچایا۔ 


متعلقہ خبریں