2020 فیشن انڈسٹری کیلئے کیسا رہا؟

2020 فیشن انڈسٹری کیلئے کیسا رہا؟

فوٹو: فائل


لاہور: سال 2020 میں فیشن کی چکا چوند روشنیاں بھی ماند پڑی رہیں، ریمپ پر حسینائوں نے جلوے بکھیرے اور نہ ہی سجنے سنورنے کے شوقین شہریوں کے لئے فیشن نمائشوں کا انعقاد ممکن ہو سکا۔ 

2020 میں کورونا نے فیشن کی دنیا کی رونقیں بھی چھین لیں۔ سال کے سارے بڑے فیشن شوز اور فوٹو شوٹس منعقد نہیں ہو سکے اور نت نئے ملبوسات کی تیاری اور خرید و فروخت کا کام بھی شدید متاثر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2020 میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کارکردگی نمایاں رہی

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیزائنرز کا کہنا ہے کہ سال بھر فیشن کی دنیا میں ویرانی کا عالم رہا لیکن پرامید ہیں کہ 2021 انڈسٹری کی ترقی اور گہما گہمی کا سال ثابت ہوگا۔

دیزائنرز نے بتایا کہ 2020 میں انڈسٹری بہت متاثر ہوئی اور برائیڈل سیزن بھی خاموشی سے گزر گیا۔

فیشن کے دلدادہ افراد رنگوں اور روشنیوں کے ماند پڑ جانے پر اداس تو ہیں لیکن آئندہ سال کے لیے رونقیں لوٹ آنے کی توقع رکھتے ہیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ 2020 میں ہمارے پسندیدہ ڈیزائنرز کے شوز نہیں ہوئے اور نہ ہی شاپنگ کا مزا آیا، امید رکھتے ہیں کہ اچھے دن واپس آنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فن کی دنیا پر راج کرنیوالی وہ شخصیات جو 2020 میں بچھڑ گئیں

انڈسٹری کے بحران پر ملازمین بھی مالی مشکلات کا شکار ہیں مگر ساتھ ہی پرعزم ہیں کہ جلد صورت حال بدلے گی اور 2021 میں فیشن کے افق پر روشن ستارے جگمکائیں گے۔


متعلقہ خبریں