برطانیہ سے مسافروں کی آمد پر پابندی میں توسیع

فائل فوٹو


اسلام آباد:پاکستان نے برطانیہ سے مسافروں کی آمد پر پابندی میں توسیع کردی ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق حکومت نے پابندی کا دورانیہ4جنوری 2021 تک بڑھا دیا ہے۔ پابندی برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم آنے کے بعد عائد کی گئی تھی۔

ایک پفتہ قبل پاکستان نے کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد برطانیہ سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد  کی تھی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق برطانیہ سے 7 روز میں پاکستان پہنچنے والے مسافروں سے رابطہ کا فیصلہ کیا گیا ہے جن کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے۔

اس سے قبل فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، آسٹریا، بیلجیم، نیدرلینڈز، کینیڈا، ہانگ کانگ، بھارت، ایران اور اسرائیل نے بھی برطانیہ سے آنے والی تمام پروازوں پر سفری پابندی لگا دی ہے۔

بعد ازاں حکومت نے بزنس، وزٹ اور ٹرانزٹ ویزا رکھنے والے پاکستانیوں کو وطن واپس آنے کی اجازت دی تھی۔ پاکستان میں تعینات برطانوی سفارت کاروں کے اہل خانہ کو پاکستان آنے کی اجازت تھی۔

سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں اسٹڈی، فیملی، ورک اور سیٹلمنٹ ویزا رکھنے والے ایسے پاکستانی  جن کا ویزا آئندہ تیس روز میں ختم ہورہا ہے کو بھی وطن واپس آنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ایئر لائنز میں کام کرنے والا عملہ بھی پاکستان آسکے گا لیکن برطانیہ سے پاکستان آنے والے ہر شخص کے لیے 72  گھنٹے پرانی منفی کورونا رپورٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔ پاکستان پہنچنے پر برطانیہ سے آنے والوں کو قرنطینہ بھی کرنا پڑے گا۔

 


متعلقہ خبریں