نیا کورونا پاکستان پہنچ گیا،3مریضوں میں تصدیق



کورونا وائرس کی نئی قسم پاکستان بھی پہنچ گئی ہے اور سندھ میں تین مریضوں میں اس کی تشخیص ہوئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے لندن سے پاکستان آنے والے 12 مسافروں کے سیمپلز لیے تھے۔ لندن سےواپس آئے12 افراد میں سے3میں نئے کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق جینو ٹائپنگ کی پہلے مرحلے میں سیمپلز 95 فیصد برطانیہ کے سیمپلز سے ملتےجلتے ہیں۔ ان سیمپلز کوجینو ٹائپنگ کے دوسرے مرحلےسے گزارا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ واپس آنے والے مسافروں کے رشتہ داروں اور دیگر کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ بھارت میں برطانیہ سےواپس آئے6 افراد میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ سے مسافروں کی آمد پر پابندی میں توسیع

خیال رہے کہ برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم پہلے56 فیصد زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ حکومت پاکستان نے برطانیہ سے مسافروں کی آمد پر پابندی لگا رکھی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے بھی کہا ہے کہ ہم کورونا وائرس کی نئی قسم سے آگاہ ہیں اور صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نیا کورونا وائرس برطانیہ میں زیادہ اموات کا سبب بن سکتا ہے تاہم یہ ابھی یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ نیا وائرس پرانے وائرس کے مقابلے میں کم یا زیادہ مہلک ہے۔


متعلقہ خبریں