وزیراعظم کا ریلوے کالونیوں میں بجلی کے میٹر لگانے کا حکم

بجلی بلوں میں اضافہ، 400 یونٹ والوں کو ریلیف ملنے کا امکان

بجلی کی مد میں پاکستان ریلویز کواربوں روپے کا نقصان پہنچنے پر وزیراعظم نے اظہار برہمی کیا اور ریلوے کالونیوں میں بجلی میٹر نہ ہونے کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیرریلوےاعظم سواتی کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ریلوےکالونیوں میں بجلی میٹر نہ ہونے پر سالانہ ڈھائی ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریلوے ملازمین بجلی استعمال کرتے رہے اور مالی بوجھ ریلوے پر پڑا۔ نقصان واپڈا اور ریلوے حکام کی ملی بھگت سے ہوا۔

وزیراعظم عمران خان نے رپورٹ پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے ریلوے کالونیوں میں 25 ہزار بجلی میٹرہنگامی طور پرلگانے کا حکم دیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ریلوے رہائشی کالونیوں میں بجلی میٹرلگانے کا عمل 4 ماہ میں مکمل کیا جائے۔ وزیراعظم نے بجلی میٹرکے معاملےکی مانیٹرنگ کیلئے کوآرڈی نیشن کمیٹی بھی بنا دی ہے۔

وزیراعظم آفس کا ایک آفیسربجلی میٹرز کے معاملے کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ عمران خان نے ہدایت کی کہ ریلوے کالونیوں میں آج سے میٹروں کی تنصیب شروع کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی خزانہ قوم کی امانت ہے، امانت سمجھ کےخرچ کریں گے۔ قومی خزانےکو نقصان پہنچانے والے رعایت کےمستحق نہیں۔

 


متعلقہ خبریں