کورونا کی دوسری لہر، آکسیجن سیلنڈر کی قیمتیں بڑھ گئیں 

کورونا کی دوسری لہر، آکسیجن سیلنڈر کی قیمتیں بڑھ گئیں 

فوٹو: فائل


پشاور: ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے وار جاری ہیں، پشاور میں کورونا کیسز بڑھتے ساتھ ہی آکسیجن سلینڈر کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

کورونا کی دوسری لہر کے دوران آکسیجن سلینڈر فی پی ایس آئی 650 سے بڑھ کر 1 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔

آکسیجن سلینڈر فی پی ایس آئی میں 300 سے 400 روپے تک اضافہ ہو گیا۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے مانگ میں اضافہ ہوا ہے اس لئے قیمتیں بڑھ گئیں۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا کے سبب پاکستان میں مزید63 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں اور مرنے والوں کی کل تعداد9 ہزار 992 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا کےایک ہزار776 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد4لاکھ 75 ہزار 85 ہوگئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 4 لاکھ 25 ہزار 494 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور39 ہزار599 زیر علاج ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 959 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار502، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 617، اسلام آباد412، گلگت بلتستان101، بلوچستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں 219 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 37 ہزار390، خیبر پختونخوا57 ہزار746، سندھ 2 لاکھ 12 ہزار93، پنجاب  ایک لاکھ 36 ہزار 669، بلوچستان  18 ہزار99، آزاد کشمیر میں 8 ہزار235 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 853 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں