مفتی کفایت اللہ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ قائم کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس  میں جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے فوج مخالف بیانات پر بغاوت کا مقدمہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کے اینکر پرسن ثمر عباس کو بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ اپنے اگلے اجلاس میں اس حوالے سے مزید مشاورت کر کے حتمی منظوری دے گی۔

ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اللہ نے پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز بیانات دیے تھے۔

ذرائع وزرات داخلہ کے مطابق مفتی کفایت اللہ کے خلاف مقدمہ لاہورمیں درج ہو گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں اور سابق رکن صوبائی اسمبلی مفتی کفایت اللہ کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔ مفتی کفایت اللہ کو مانسہرہ اور اسلام آباد پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے اسلام آباد کے علاقے ای الیون سے صبح چار بجے گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں: مدرسے کے طالب علم سے زیادتی: مفتی کفایت اللہ پر ملزم کو بچانے کا الزام

مفی کفایت اللہ گزشتہ روز اسلام آباد میں نجی ٹی وی چینلز کے پروگراموں میں شرکت کیلئے مانسہرہ سے اسلام آباد آئے تھے۔ مفتی کفایت اللہ کو تھری ایم پی او ایکٹ کے تحت مانسہرہ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

گرفتاری کے چند روز بعد مفتی کفایت اللہ کو سینٹرل جیل ہری پور سے رہا کردیا گیا تھا۔  پشاور ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔


متعلقہ خبریں