دستور کے مطابق جے یو آئی کے رکن ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، مولانا محمد خان شیرانی



اسلام آباد: جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے ناراض رہنما مولانا محمد شیرانی نے کہا ہے کہ دستور کے مطابق جے یو آئی کے رکن ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان نے (ف) کے نام سے اپنا گروپ تشکیل دیا ، اکابرین سے وراثت میں ملی جماعت کا نام جے یو آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ہماری دعوت کا محور ہے ، سچ بولو اور سچ کا ساتھ دو، ہمارا کوئی رکن قرآن و سنت کے منافی کام نہیں کرے گا،  کسی پر جماعت چھوڑنے کیلئے دباؤ نہیں ڈالیں گے۔

 ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں سچ بولنے والوں کا ساتھ دو، جھوٹوں پراللہ کی لعنت ہے۔

جے یو آئی ف نے حافظ حسین احمد، مولانا شیرانی سمیت 4 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا

یاد رہے کہ چند روز قبل جمیعت علمائے اسلام (ف) کی پارٹی ڈسپلنری کمیٹی نے پالیسی سے انحراف کرنے والے چار اراکین کی بنیادی رکنیت ختم کر دی تھی اور انہیں پارٹی سے نکال دیا تھا۔

مولانا محمد خان شیرانی، حافظ حسین احمد، مولانا گل نصیب اورمولانا شجاع الملک کی بنیادی رکنیت ختم کر دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان خود سلیکٹڈ ہیں، مولانا محمد شیرانی


متعلقہ خبریں