نیب اور ایف بی آئی کے درمیان مفاہمتی یاد داشت کی منظوری


اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے نیب اورامریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے درمیان مفاہمتی یاد داشت کی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں: پٹرولیم بحران: تحقیقاتی رپورٹ کابینہ میں پیش،وزراء کا سخت ایکشن کا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جاوید غنی کی بطور چیئرمین ایف بی آر مدت میں تین ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گلگت بلتستان میں آئندہ تین سال کے لیے ایف سی تعینات کرنے کی سمری منظور کرلی گئی جب کہ وفاقی وزارت داخلہ اور سی ڈی اے کو مارگلہ روڈ تجاوزارت کے خاتمے کا ٹائم فریم بھی دے دیا گیا۔

اجلاس میں اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے غیر ملکی فنڈز کے استعمال پر بریفنگ مؤخر ہوئی لیکن پیٹرولیم ڈویژن گیس کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں: کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی تشکیل غیر قانونی قرار

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے پیمرا کونسل آف شکایات کی تشکیل نو مؤخر کردی، ہائیڈو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈی جی اورچیئرمین اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کی تقرریوں کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 24 دسمبر کے فیصلوں اور نجکاری کمیٹی کے 24 دسمبر کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔ کابینہ نے فیڈرل ڈرگ انسپکٹرز کی تعیناتی بھی کر دی۔

مزید پڑھیں: کابینہ اجلاس: اپوزیشن عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے، وزیراعظم

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا کے علاج کے لیے قائم آئسولیشن اسپتال کے لیے دو لاکھ 19 ہزارتین سو ملین روپے وزارت کے سپرد کرنے کی بھی منظوری دیدی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کا بینہ اجلاس کے بعد جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ  معاون خصوصی صحت فیصل سلطان نے اجالس جو کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی اور کہا کہ برطانیہ سےآنےوالےمسافروں کی نگرانی کی جارہی ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کورونا ویکسین سے متعلق حتمی فیصلہ جلد کیاجائے گا۔ کورونا کی دوسری لہر میں پاکستان طبی سامان کے لحاظ سے خود کفیل ہوچکا ہے۔ وینٹی لیٹرز،ماسک اور دیگرسامان ملک کے اندر ہی بنایا اور استعمال کیا جارہا ہے۔

پریس ریلیز کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے کابینہ کو ملک میں گیس کی دستیابی پربریفنگ دی۔ وزارت داخلہ اور سی ڈی اے نے مارگلہ روڈ اسلام آباد پر تجاوزات ہٹانے سے متعلق آگاہ کیا۔ وزارت دفاع  نے بلڈنگ پلان کی منظوری کیلئےسی ڈی اے کو باضابطہ درخواست دے دی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ای نائن سیکٹرمیں موجود شادی ہال کا کنٹریکٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔ مارگلہ روڈ پر حفاظتی دیوار کو 6 مہینےکی مدت میں اپنی منظور شدہ حدود کے اندرمنتقل کردیا۔ نیوی، ایئرفورس اور سی ڈی اے کی شراکت سے ان سیکٹرز میں انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد کے اندر کسی بھی سبزے کو ختم یا تعمیرات کیلئے مختص نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کو اسلام آباد میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون قائم کرنے کیلئے 120 ایکڑ زمین مختص کرنےکی اجازت دی گئی۔

اجلاس میں  گلگت بلتستان میں3سال کےلیےایف سی تعینات کرنےکی منظوری دی گئی۔ ایف سی کی تعیناتی محکمہ جنگلات،جنگلی حیات اور ماحولیات گلگت بلتستان کے ساتھ ہوگی۔

اجلاس میں ڈاکٹرمحمد سعید خان جدون کو ڈائریکٹر جنرل ہائیڈروکاربن ڈویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ تعینات کرنےکی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے وزارت صحت کو 219.30 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ فنڈز اسلام آباد میں حالیہ تکمیل شدہ آئیسولیشن اسپتال اور ٹریٹمنٹ سینٹر کو فعال بنانے کے لیے استعمال ہوگی۔

کابینہ نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں 16 وفاقی ڈرگ انسپکٹرز کی تعیناتی کی منظور دے دی۔ کابینہ نے جاویدغنی کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو تعینات کرنے کی منظوری دی ۔

کابینہ نے نجکاری کمیٹی کے 24 دسمبر 2020 کو منعقدہ اجلاس میں لیےگئے فیصلوں کی توثیق کردی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 24 دسمبر 2020 کو منعقدہ اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔


متعلقہ خبریں