پی ڈی ایم بیانیے کا حکومت نے نوٹس لے لیا ہے، شبلی فراز

پی ڈی ایم بیانیے کا حکومت نے نوٹس لے لیا ہے، شبلی فراز

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ڈی ایم ڈس انفولیب والا بیانیہ لے کر چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتوں میں یورپی یونین نے ڈس انفولیب کا انکشاف کیا تھا جس کا مقصد معیشت اور افواج پاکستان کو نشانہ بنانا تھا۔

ڈس انفولیب رپورٹ: پاکستان نے بھارتی انکار مسترد کر دیا

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم کے بیانیے کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا تھا جس کا حکومت نے نوٹس لیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ حکومت سندھ بھی سیاسی مقاصد کے لیے کچھ چیزوں پرغلط تاثردے رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ حکومت سندھ نے گیس کے مسئلے پر بھی سیاست کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ 18 ویں ترمیم کا مقصد صوبوں کو الگ ریاست بنانا نہیں بلکہ وفاق کومضبوط کرنا تھا۔

سینیٹر شبلی فراز نے بتایا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے برطانیہ سے آنے والے مسافروں سے متعلق بریفنگ دی اور کورونا کے متعلق آگاہی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کو ترجیح ہونی چاہیے۔

جمہوریت کے خواہاں جمعیت میں موروثیت کے قائل ہیں، حافظ حسین

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ کورونا کی پہلی لہرکے دوران زیادہ ترطبی سامان باہرسےمنگوانا پڑا تھا لیکن دوسری لہرکے دوران پاکستان زیادہ ترطبی سامان میں خود کفیل ہو چکا ہے۔

سینیٹرشبلی فرازنے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ اسلام آباد میں تجاوزات سے متعلق سی ڈی اے نے بریفنگ دی اور صورتحال کی بابت بتایا۔

نیب اور ایف بی آئی کے درمیان مفاہمتی یاد داشت کی منظوری

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ جب حکومت میں آئے تھے تو پہلے ہی دن کہا جا رہا تھا کہ حکومت فیل ہوجائے گی۔ انہوں نے اپوزیشن کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آج پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے بھی ڈس انفولیب کی طرح باتیں ہورہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کو ن کیا کررہا ہے؟ سب رپورٹیں مل رہی ہیں۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ
جو باتیں یہاں ہوتی ہیں وہ کچھ دیر بعد بھارتی چینلز پر چل رہی ہوتی ہیں،۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف تو ان کی اپنی پارٹی میں تحریک شروع ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ دانستہ یا غیر دانستہ طور پربھارت کے آلہ کار بن گئے ہیں۔

حکومت کا مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کے اپنے اندر ٹوٹ پھوٹ شروع ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کیا گرائیں گے؟ انہوں نے کہا کہ تھوڑی دیر پہلےمولانا شیرانی نے بھی پریس کانفرنس کی ہے جب کہ مفتی کفایت اللہ نے انتہائی شرمناک باتیں کی ہیں۔

وفاقی وزیر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال مانیٹرکررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف، مریم نوازاورمفتی کفایت اللہ کی جانب سے ایسی باتیں ہورہی ہیں۔

دستور کے مطابق جے یو آئی کے رکن ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، مولانا محمد خان شیرانی

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بھارت کا ڈس انفارمیشن سیل پاکستان کے خلاف منفی تاثردے رہا تھا۔


متعلقہ خبریں