وزیراعلیٰ نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلیے وزیراعظم کو خط لکھا، ندیم بابر

پیٹرولیم بحران: معاون خصوصی ندیم بابر سے استعفیٰ طلب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم بابر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کو اصل حقائق کا علم ہے لیکن سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے انہوں نے وزیراعظم کو خط لکھا ہے۔

وزیراعظم کے نام وزیراعلیٰ کا مراسلہ: گیس پر سندھ کا حق جتا دیا

ہم نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا کہ سندھ حکومت 2500 کیوبک فٹ گیس پیدا کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سے صرف 100 ملین مکعب فٹ گیس ملک کے دوسرے حصوں کو فراہم کی جا رہی تھی لیکن تاثر دیا گیا کہ 2500 کیوبک فٹ گیس میں سے انہیں صرف 1000 کیوبک فٹ گیس مل رہی ہے۔

پی ڈی ایم بیانیے کا حکومت نے نوٹس لے لیا ہے، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا کہ 150 ملین کیوبک فٹ ایل این جی بھی سالانہ سندھ میں جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خبریں چل رہی ہیں کہ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کوگیس کے معاملے پر خط لکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگست میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا تو میں نے بریفنگ دی۔

معاون خصوصی ندیم بابرنے کہا کہ جون 2020 میں گیس کی اصل پیداوار2025 ملین مکعب فٹ تھی۔ انہوں نے کہا کہ 463 ملین مکعب فٹ گیس سوئی ناردرن کوفراہم کی جارہی تھی۔

کراچی: گیس پریشر میں کمی، معمولات زندگی بری طرح متاثر

ہم نیوز کے مطابق ندیم بابرنے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کوگیس ایشو پرکراچی میں ان کے دفترمیں بھی بریفنگ دی تھی۔


متعلقہ خبریں