مفتی کفایت اللہ کیخلاف مقدمہ لاہور میں درج ہو گا، شیخ رشید

مولانا فضل الرحما ن سمیت 20 سیاستدانوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کے خلاف مقدمے کا فیصلہ ہوا ہے جو لاہور میں درج ہو گا۔

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) اور دیگر سیاسی معاملات پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فوج کے خلاف باتیں کرنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کیلئے آج صف ماتم بچھی ہوئی ہے۔  پی ڈی ایم کے استعفوں کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے فیصلے کے بعد ن لیگ کو بھی الیکشن میں آنا ہو گا۔ پی ڈی ایم روز بروزتنزلی کا شکار ہے، یہ گھر جائیں گے۔

مفتی کفایت اللہ کے خلاف بغاوت کا مقدمہ قائم کرنے کا فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری مفاد اور ذات کیلئے پتے کھیلتے ہیں، عمران خان بہتر کھیل رہے ہیں، نئے سال میں ان کا ڈنکا بجے گا۔

واضح رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے فوج مخالف بیانات پر بغاوت کا مقدمہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کے اینکر پرسن ثمر عباس کو بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ اپنے اگلے اجلاس میں اس حوالے سے مزید مشاورت کر کے حتمی منظوری دے گی۔

ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اللہ نے پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز بیانات دیے تھے۔ ان کے خلاف مقدمہ لاہورمیں درج ہو گا۔


متعلقہ خبریں