ن لیگی رہنما خواجہ آصف گرفتار

فائل فوٹو


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب)  نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو گرفتار کر لیا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو احسن اقبال کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان نیب نے بھی خواجہ آصف کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔

پاکستان مزید جعلی وزیراعظم کی حکومت کا متحمل نہیں ہوسکتا، خواجہ آصف

ترجمان کے مطابق نیب نے خواجہ آصف کو اثاثہ جات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ خواجہ آصف کو طلب کیا تھا لیکن وہ ثبوت نہ دے سکے۔

ترجمان نے بتایا کہ خواجہ آصف کے پاس 2004 سے 2008 تک غیر ملکی اقامہ رہا، انہوں نے بطور کنسلٹنٹ لیگل ایڈوائزر کے 13 کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کیے۔

نیب لاہور نے 20 سال میں کتنی ریکوری کی؟ رپورٹ جاری 

انہوں نے مزید بتایا کہ خواجہ آصف کو لی گئی تنخواہ سمیت دیگر تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی،انہیں کمپنی کو دی گئی نوکری کی درخواست جمع کروانے کا کہا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے خواجہ آصف کو اقامہ ایگریمنٹ بھی نیب کو جمع کروانے کا کہا گیا تاہم وہ دوران تفتیش مسلسل عدم تعاون کرتے رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد خواجہ آصف کو گرفتار کیا گیا ہے، انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں