گیس بحران حقیقتی ہے، سندھ حق مانگ رہا ہے بھیک نہیں: امتیاز شیخ

کراچی میں لوڈ شیڈنگ جاری، 24 گھنٹوں میں بہتری کی یقین دہانی

کراچی: سندھ کے وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ گیس بحران سیاسی نہیں حقیقتی ہے۔ انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزرا وزیراعظم کے ساتھ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلیے وزیراعظم کو خط لکھا، ندیم بابر

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم بابر کی میڈیا بریفنگ پر اپنے ردعمل میں سندھ کے وزیر توانائی نے کہا کہ معاون خصوصی غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔

صوبائی وزیرتوانائی نے دعویٰ کیا کہ ندیم بابرکے پیش کردہ اعداد و شمارحقائق کے برعکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے قوم کی چیخیں نکلوادی ہیں، اس بات کا تو اعتراف کریں۔

ہم نیوز کے مطابق وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ کو آج بھی 900 سے1000 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا خط  وزیراعظم کو حقیقت بتانے کے لیے ہے۔

وزیراعظم کے نام وزیراعلیٰ کا مراسلہ: گیس پر سندھ کا حق جتا دیا

ہم نیوز کے مطابق امتیاز شیخ نے استفسارکیا کہ اگررائٹ آف وے مکمل ہوگیا ہے تو کراچی میں گیس کا بحران کیوں ہے؟ انہوں نے واضح کیا کہ آرٹیکل158 کے تحت سندھ اپنا حق مانگ رہا ہے بھیک نہیں مانگ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں