لاہور ہائیکورٹ میں 1 لاکھ 87 ہزار سے زائد مقدمات زیر التواء


لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں 1 لاکھ 87 ہزار سے زائد مقدمات زیر التواء ہیں۔

سال 2020 میں لاہور ہائی کورٹ میں 1 لاکھ 18 ہزار 553 نئے مقدمات کا اندارج جبکہ 1 لاکھ 12 ہزار 879 کیسز کا فیصلہ ہوا۔ لاہور ہائی کورٹ میں مجموعی طور پر 1لاکھ 87 ہزار 637 مقدمات التوا کا شکار ہیں۔

دوسری جانب  قانونی ماہرین نے ججز کی کمی کو مقدمات کے فیصلوں کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وکلا رئیس احسن عابد اور ذیشان سلہریا کا کہنا تھا کہ آبادی کے تناسب سے ججز کی تعداد پوری کی جائے۔

مزید پڑھیں: کورونا: پشاور ہائی کورٹ، ماتحت عدالتوں میں زیر التوا کیسز میں اضافہ

عدالتوں کے چکر لگاتے سائلین کا کہنا ہے ایک کے بعد ایک پیشی بھگتنا آسان نہیں ہے۔ جلد مقدمات نمٹانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں اور  کیسز کے جلدی فیصلے کیے جائیں۔

سال 2020 میں عالمی وبا کورونا وائرس نے بھی عدالتی نظام کو متاثر کیا جس کے سبب مقدمات التوا کا شکار ہوئے۔
پی ٹی سی
کسی بھی معاشرے میں امن و سلامتی کا دارومدار انصاف کی فراہمی پر ہے، مقتدر حلقوں کو قانون اور انصاف کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ اولین ترجیح بنانا ہو گا۔

 


متعلقہ خبریں