پیپلزپارٹی کا فیصلہ سیاسی ہے، پی ڈی ایم ختم ہو گئی: فواد چودھری

مشترکہ مفادات کونسل: مردم شماری کے مسئلے پر دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا فیصلہ سیاسی ہے۔

پی ڈی ایم بیانیے کا حکومت نے نوٹس لے لیا ہے، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف نے 2008 اورمیمو گیٹ کے دوران پیپلزپارٹی کی پیٹھ میں خجر گھونپا، اب باری زرداری صاحب کی تھی۔

اسمبلیوں میں رہ کر حکومت کا مقابلہ کریں گے، بلاول کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے دعویٰ کیا کہ عملی طور پر پی ڈی ایم اب ختم ہوگئی ہے۔

مفتی کفایت اللہ کیخلاف مقدمہ لاہور میں درج ہو گا، شیخ رشید

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ مولانا اور نوازشریف ایک دوسرے کو چٹھیاں لکھیں کہ خوب گزرے گی جومل بیٹھیں گے دیوانے دو۔


متعلقہ خبریں